9 مئی 2026 - 16:52
ایرانی ٹینکرز کے خلاف امریکی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاسک بندرگاہ اور آبنائے ہرمز کے قریب دو ایرانی ٹینکروں کے خلاف جارحانہ کارروائی اور آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں میں متعدد مقامات پر حملے بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکیوں کی طرف سے جنگ بندی کی یہ خلاف ورزی پہلی بار نہیں تھی البتہ  ملک کے دفاعی اداروں کی جانب سے اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا گيا۔   

بقائی نے کہا کہ  ہم جنگ بندی پر قائم ہیں لیکن ہماری مسلح افواج پوری طرح تیاری حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی اشتعال انگيزی کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔

بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے امریکی تجویز کے بارے میں بھی کہا کہ اس منصوبے کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔

امریکی تجویز پر ایران کے ردعمل کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  اس مسئلے کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور جب ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha